0

کراچي…ميانمار حکومت نے راکھين رياست ميں مسلمانوں کي نسل کشي کے الزامات کو مستردکر ديا ہے. اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ روہنگياRohingyaمسلمانوں کو ہدف بنا کرہلاک کيا جارہاہے.اقوام متحدہ کے مندوب تھامس Quintana ميانمار کے دورے پر ہيں جہاں وہ حکومت سے مسلمانوں کي مبينہ ٹارگٹ کلنگ کامعاملہ اٹھائيں گے.حکومت نے ان الزامات کو بے بنيادٹھہراياہے کہ مسلم آبادي پر طاقت کا بے دريغ استعمال کيا گيا.علاقے ميں تشدد کاآغاز کس بات پر ہوا يہ طے کيا جانا بھي باقي ہے.اقوام متحدہ کا کہناہے کہ خوف زدہ مسلم کميونٹي نقل مکاني پر مجبور ہے اورکيمپوں ميں غذاکي قلت کے باوجود لوگ واپس جانے کو تيارنہيں.

Continue Reading

0

اسلام آباد…آئي ايس آئي چيف ليفٹيننٹ جنرل ظہير الاسلام امريکاکے دورے پر روانہ ہوگئے ہيں، وہ امريکا ميں سي آئي اے کے سربراہ سے ملاقات کريں گے اور ڈي جي آئي ايس آئي 4اگست کو واپس وطن پہنچيں گے?دريں اثنانيٹو سپلائي روٹس کي بحالي کے لئے پاکستان اورامريکہ آج مفاہمت کي ياد داشت (ايم او يو) پردستخط کريں گے، جس کے نتيجے ميں پاکستان کو کوليشن سپورٹ فنڈ( سي ايس ايف) کي مد ميں 1.118ارب ڈالرز فراہمي کي راہ ہموار ہو جائے گي، پيپلز پارٹي سے تعلق رکھنے والے ايک وزير کے مطابق طرفين نے ايم او يو کو حتمي شکل دے دي ہے جس پر اسلام آباد ميں دستخط ہوں گے، دونوں ممالک کے درميان ہونے والے سمجھوتے کے تحت نيٹو کنٹينرز پر کوئي ٹيکس يا ڈيوٹي عائد نہيں ہوگي، تاہم کمرشل کيريئرز کو فيس ادا کرنا ہوگا، يہ بھي بتايا جاتا ہے کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام ہر دو ماہ بعد مل کر ايم او يو پر عملدرآمد کاجائزہ ليں گے اور موجودہ ايم او يو نيٹو اور ايساف ميں شامل ممالک کے خطوط کے ذريعہ موثر ہوگا، يادداشت کے مسودے ميں يہ بھي شامل ہے کہ کسي غلط فہمي کي صورت ميں کسي تيسرے فريق کو ملوث کئے بغيرباہمي طورپر معاملہ طے کياجائے گا، مسودے ميں يہ بھي واضح کردياگيا ہے کہ امريکي کارگو کو کسي نقصان کي صورت ميں کمرشل کيريئرز ذمہ دار ہوں گے، دونوں ممالک کے درميان دستخط کے بعد معاہدہ لاگو ہوجائے گا، جو 31دسمبر 2015ء تک مو?ثر ہو گا، جس ميں باہمي رضا مندي سے مزيد ايک سال کي توسيع کي جاسکتي ہے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک ايم او يو کے عدم تسلسل پر ايک دوسرے کو تحريري طورپر آگاہ کرنے کے پابند ہو ں گے?

Continue Reading

0

اسلام آباد…محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،حيدرآباد، مير پور خاص ڈويژن، کشمير اور بالائي پنجاب ميں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے. تاہم بيشتر ميداني علاقوں ميں جاري شديد حبس آئندہ دو روز ميں کم ہونے کا امکان ہے.گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں ميں موسم گرم اور مرطوب رہا، جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ ، راولپنڈي، گوجرانوالہ ڈويژن اور کشمير ميں چند ايک مقامات پر تيز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئي. سے سے زيادہ بارش سيالکوٹ ميں 34 ملي ميٹر ريکارڈ ہوئي.، جبکہ مظفر آباد ميں 21، کوٹلي 12، مري09، بالاکوٹ 08، مالم جبہ 05، سيدوشريف 04 اور ايبٹ آباد ميں 02 ملي ميٹر بارش ريکارڈ کي گئي. گزشتہ روز سب سے زيادہ گرمي دالبندين ميں پڑي جہاں درجہ حرارت 45 ڈگري سينٹي گريڈ ريکارڈ کيا گيا. ملک کے ديگر شہروں ميں زيادہ سے زيادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح سے ريکارڈ کئے گئے.

Continue Reading

0

لندن …لندن اولمپکس ميں آج مزيد 15 گولڈ ميڈلز کے فيصلے ہو جائيں گے ، جبکہ پاکستاني پيراک اسرار حسين اور شوٹر خرم انعام بھي ايکشن ميں ہوں گے.لندن اولمپکس کے چوتھے دن بھي کھلاڑي ايک دوسرے پر سبقت لے جانے کيلئے ايڑي چوٹي کا زور لگائيں گے. آرٹسٹک جمناسٹکس ميں ويمنز ٹيم فائنل کي فاتح کا فيصلہ ہوگا .مينز اسکيٹ شوٹنگ کا فائنل بھي آج کھيلا جائے گا.پاکستان کے شوٹر خرم انعام بھي اس ايونٹ کواليفائنگ راو?نڈ ميں ايکشن ميں ہوں گے. ويٹ لفٹنگ ميں مردوں کے 69 کلوگرام اور خواتين کے 63 کلوگرام کيٹيگريز کا چيمپيئن کون ہوگا اس کا فيصلہ بھي آج ہوجائے گا. اِس کے علاوہ سوئمنگ کي تين مختلف کيٹيگريز ميں بھي آج گولڈ ميڈلز کے لئے بھرپور مقابلے ہونگے. پاکستان کے اسرار حسيں سو ميٹر فري اسٹائل ہيٹس ميں حصہ ليں گے.

Continue Reading

0

لوئر دير …لوئر دير ميں گيس سلنڈر کي ايک دکان ميں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئي، جس سے کئي دکانيں جل کر تباہ ہوگئيں.پوليس کے مطابق لوئر دير کے علاقے تيمر گرہ بس اسٹينڈ پر سحري کے وقت گيس سلنڈر کي دکان ميں لگنے والي آگ نے ديگر دکانوں کو بھي لپيٹ ميں لے ليا.آگ اتني شديد تھي کہ دُکانوں ميں پڑے گيس سلنڈر بھي پھٹ گئے اور دور تک دھماکے سنائي ديئے.فائر بريگيڈ کے عملے نے کافي دير کي کوششوں کے بعد آگ پر قابو پاليا مگر جب تک 25دکانيں اور ايک ہوٹل جل کر تباہ ہوچکے تھے ،جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے.

Continue Reading

0

واشنگٹن…امريکا ميں 25سال پہلے19 دن کي بچي چرانے والي عورت کو 12سال قيد کي سزا سنا دي گئي ہے.1987ميں ملزمہ’اين پيٹ وے‘ نرس کا روپ دھار کر نيويارک کے ايک اسپتال سے19دن کي کارلينا وائٹ کو اٹھا کر لے گئي تھي. بچي کو اس کے والدين بخار کے علاج کے ليے لائے تھے.ملزمہ نے 23سال تک کارلينا وائٹ کي اپني بيٹي کي حيثيت سے پرورش کي.اپنا برتھ سرٹيفکيٹ نہ ہونے کي وجہ سے کارلينا کو شبہ ہوا تواس نے2011 ميں گمشدہ بچوں کے ادارے سے رابطہ کيا. ڈي اين اے ٹيسٹ اور تحقيقات سے کارلينا کے اصل والدين کا پتا چل گيا.جس کے بعد ’اين پيٹ وے “پر مقدمہ چلنا شروع ہوا تھا. اپني گم شدہ بيٹي کو پا کرحقيقي والدين کي خوشي کا کوئي ٹھکانا نہ تھا.تاہم انہوں نے کہا کہ ملزمہ نے اُنہيں اپني بيٹي کي پرورش کي خوشيوں سے محروم کرديا،اسے 12سال سے زائد سزا ملني چاہيے تھي.

Continue Reading

0

لندن …لندن اولمپکس کے تيسرے دن بھي ميڈلز ٹيبل پر چين کي پہلي اور امريکا کي دوسري پوزيشن برقرار ہيَلندن ميں جاري گيمز ميں چين اور امريکا کے ميڈلز کي مجموعي تعداد تو 17،17 ہے ،ليکن چين نو گولڈ ميڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،اس کے ايتھليٹ نے پانچ سلور اور تين برانز ميڈلز بھي حاصل کيے،امريکا نے پانچ طلائي،سات نقرئي اور پانچ کانسي کے تمغے جيتے،ٹيبل پر تيسرانمبر فرانس کا ہے جس نے تين گولڈ ،ايک سلور اور تين برانز ميڈلز اپنے نام کيے،شمالي کوريا تين گولڈ اور ايک سلور ميڈل کے ساتھ چوتھے،اٹلي دو گولڈ چار سلور دو برانز ميڈلز کے ساتھ پانچويں جبکہ جنوبي کوريا دو گولڈ،دو سلور،اور دو برانز ميڈلز حاصل کر کے چھٹے نمبر پر ہے .

Continue Reading

0

واشنگٹن…اين جي ٹي…ايک 20سالہ امريکي نو جوان نے چھ منٹ اور 33سيکنڈز تک مسلسل دوڑتے ہو ئے پانچ گيندوں کي مدد سے Jugglingکر کے نيا عالمي ريکارڈ قائم کر ديا ہے.اس نو جوان نے لاتعداد افراد کي مو جودگي ميں بيک وقت پانچ گيندوں کو اپنے دونوں ہاتھوں ميں لے کر بغير گرائے چھ منٹ تک بھاگتے ہوئے مسلسل کئي مرتبہ اچھا لا اور ورلڈ ريکارڈ بُک ميں اپنا نام شامل کر وانے ميں کاميابي ہوگيا.

Continue Reading

0

اسلام آباد… لوڈ شيڈنگ اور اس سے پيدا ہونے والي صور ت حال پر غور کے ليے صدر آصف زرداري کي زير صدارت اجلاس ہوا. صدر نے ايک بار پھر سحراور افطار ميں لوڈ شيڈنگ نہ کرنے کو يقيني بنانے کي ہدايت کي ہے ،ايوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداري نے لوڈ شيڈنگ سے پيدا ہونے والي صورتحال کا نوٹس ليا تھا. اجلاس ميں وزيراعظم راجہ پرويز اشرف،وزيرپاني وبجلي، خزانہ، پيٹروليم کے وزرا کے علاوہ متعلقہ وزراتوں کے سيکريٹري بھي شريک ہوئے.صدر زرداري نے رمضان المبارک ميں بجلي کي طويل اور غير اعلاني لوڈشيڈنگ پر تشويش کا اظہار کيا اور ملک کے مختلف علاقوں ميں بجلي اور گيس کي غيراعلاني لوڈشيڈنگ ختم کرنے کے ليے متعلقہ وزارتوں کو جامع اور مربوط اقدامات کي ہدايت کي. صدر زرداري نے بجلي کے تقسيم کے نظام ميں شفافيت لانے اور دور دراز اور کم ترقي يافتہ علاقوں ميں بجلي کي مساوي تقسيم يقيني بنانے کي بھي ہدايت کي.اجلاس ميں وزيرپاني وبجلي چودھري احمد مختار اور مشير پيٹروليم ڈاکٹرعاصم حسين نے بھي بريفنگ دي.

Continue Reading

0

لاہور …لاہور ايئر پورٹ پر اے ايس ايف اور پي آئي اے خواتين ملازمين آپس الجھ پڑيں ميں ،اے ايس ايف کے ليڈيز اسٹاف نے قومي ايئرلائن کي ملازمہ کو مبينہ طورپرپيٹ ڈالا.ذرائع کے مطابق اے ايس ايف اور پي آئي اے ليڈيزاسٹاف ميں جھگڑا نماز مغرب کے وقت موبائل فون کي گھنٹي بجنے پر شروع ہوا جس پر اے ايس ايف کي تين خواتين نے پي آئي اے کي منال نامي خاتون کوپيٹ ڈالا، اے ايس کے مبينہ تشدد کيخلاف پي آئي اے ملازمين نے احتجاج کيا اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کيا ، مظاہرين نے اے ايس ايف کے خلاف نعرے بازي بھي کي. ذرائع کے مطابق اعلي? حکام نے معاملے کا نوٹس لے ليا ہے جبکہ پيپلز ليگ کے جنرل سيکريٹري کا کہنا تھا کہ اگر اے ايس ايف کي ليڈيز اہلکاروں کے خلاف سخت ايکشن نہ ليا گيا تو بھر احتجاج کريں گے.

Continue Reading