0

اسلام آباد … چيف جسٹس اسلام آباد ہائي کورٹ نے کرپشن کي شکايات پر ڈسٹرکٹ کورٹ کے

3 ججز کو عہدے سے ہٹاديا. اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے 3 ايڈيشنل ججز کو وکلاء کي

جانب سے کرپٹ قرار دے کر ماتحت عدليہ سے فوري طور پر ہٹانے کا مطالبہ منظور کرتے

ہوئے چيف جسٹس اسلام آباد ہائي کورٹ نے پرويز القادر، قدرت اللہ اور احتشام عالم کو

ان کے عہدوں سے ہٹاديا ہے. چيف جسٹس اسلام آباد ہائيکورٹ نے وکلاء کا مطالبہ تسليم

کرتے ہوئے ججوں کو ہٹانے کے احکامات جاري کرديئے. احکام کے مطابق پرويز القادر،

قدرت اللہ اور احتشام عالم کي خدمات اسلام آباد ہائيکورٹ کے حوالے کردي گئي ہيں.

Comments are closed.