ٹوکيو…اين جي ٹي…جاپاني ماہرين نے ايک ايسا جديد ٹيکنالوجي کا حامل پالتو کتا تيار کيا ہے جسے نہ تو کھلانے پلانے کي فکراور نہ ہي ٹہلانے کي جھنجٹ.اس روبوٹک ڈوگ کو مکمل طور پر ايک چھوٹے سائز ميں حقيقي کتے کي ظاہرہ شکل اور جسماني خدوخال سے متاثر ہو کر تيار کيا گيا ہے.اس جديد ٹيکنالوجي کے حامل روبوٹک ڈوگ کو آئي فون سے کنٹرول کيا جاتاہے جو اپنے استعمال کنندہ کے ہاتھ کے اشاروں پر 100سے زيادہ چہرے کے تاثرات(Facial Expressions ) کے اظہار کے علاوہ بھونکنے کي بھي صلا حيت رکھتا ہے . اس جاپاني Petڈوگ کو24 اپريل تک 78ڈالر کي قيمت کے ساتھ عام فروخت کيلئے پيش کر ديا جائے گا. |