لاہور( )پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول 2012ء کے حوالے سے گزشتہ روز کرکٹ،ہاکی ،فٹبال ،کبڈی اور تائیکونڈو کے جنرل پبلک اور یونیورسٹی کی سطح پر مقابلے ہوئے۔جی سی یونیورسٹی گراؤنڈ میں کرکٹ ہارڈبال مقابلے میں پولیس نے پنجاب بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کوسیمی فائنل میں 6سکور سے ہرادیا۔ہارنے والی ٹیم کے مصطفیٰ سبحان نے 33جبکہ ٹیم نے مجموعی طور پر 76رنز بنائے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے 82بنائے تھے۔دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب سپورٹس بورڈ نے ڈی جی پروٹوکول کودوسکورسے ہرکرفائنل میں جگہ بنالی۔پنجاب سپورٹس بورڈ نے 80جبکہ ڈی جی پروٹوکول نے 78بنائے تھے۔جیتنے والی ٹیموں کے درمیان 5مارچ کوقذافی سٹیڈیم میں فائنل کھیلا جائے گا۔یونیورسٹی بوائزفٹبال مقابلوں میں روالپنڈی کو بہاولپور نے 2گول سے ہرادیا۔روالپنڈی تین جبکہ بہاولپور نے 5گول کئے۔دوسرے مقابلے میں لاہور نے بہاولپورکو 5-1سے ہرایا۔کالج بوائزہاکی مقابلوں میں فیصل آباد نے سرگودھا کو4-0اورسرگودھانے گوجرانوالہ کو4-0سے ہرایا۔فائنل میچ میں لاہوراورفیصل آبادکے درمیان کھیلاجائیگا۔عتیق سٹیڈیم میں کبڈی میچ میں سرگودھایونیورسٹی نے روالپنڈی یونیورسٹی کو60-48سے ہرایا۔دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے گفٹ یوینورسٹی گوجرانوالہ کو 62-50سے ہرکرفائنل میں جگہ بنالی۔فائنل میچ کل سوموارکوکھیلاجائیگا۔ گرلزہاکی مقابلوں میں لاہورکالج کو گوجرانوالہ کے خلاف واک اوور دیدیاگیا۔دوسرے مقابلے میں ملتان نے فیصل آباد کو1-0سے ہرایا۔گرلزیونیورسٹی مقابلوں میں بہاولپور نے فیصل آبادکو2-0اورپنجاب یونیورسٹی نے سرگودھایونیورسٹی کو1-0سے شکست دیدی۔جنرل پبلک ہاکی میچ میں لاہورنے فیصل آباد کو 3-0سے ہرایا۔