| ماناما … بحرين ميں پوليس سے جھڑپوں ميں ہلاک نوجوان کے جنازے ميں شريک مشتعل مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے پوليس نے آنسو گيس کا استعمال کيا، جوابي کارروائي ميں مظاہرين نے پيٹرول بم پھينکے. دارالحکومت مانامہ کے مغرب ميں واقع گاو?ں الدراز ميں اپوزيشن کے حامي ہزاروں افراد نے پوليس کے ساتھ جھڑپوں ميں ہلاک ہونے والے نوجوان کے جنازے ميں شرکت کي. جنازے کے بعد مظاہريں مشتعل ہوگئے جنہيں منتشر کرنے کيلئے پوليس نے آنسو گيس کا استعمال کيا اور جوابي کارروائي ميں مظاہرين نے پيٹرول بم پھنکے. اپوزيشن کے مطابق 22 سالہ نوجون کي ہلاکت پوليس کے ساتھ جھڑپ کے دوران آنسو گيس کا شل سر پر لگنے سے ہوئي. جون ميں مارشل لاء کے اختتام کے بعد سے اب تک آنسو گيس سے متاثر ہو کر 28 افراد ہلاک ہوچکے ہيں. |