اسلام آباد … حکومت نے پيٹرول 8 روپے اور ڈيزل 4 روپے 70 پيسے في ليٹر مہنگا کرنے کا فيصلہ کرليا ہے، باقاعدہ اعلان آج کيا جائے گا. اسلام آباد ميں حکومتي ذرائع نے جيو نيوز کو بتايا کہ پيٹرول کي قيمت ميں 8 روپے 2 پيسے في ليٹر اضافے کا فيصلہ کيا گيا ہے اور پيٹرول کي نئي قيمت 105 روپے 68 پيسے في ليٹر ہوجائے گي.ڈيزل کي قيمت ميں 4 روپے 70 پيسے اضافہ کا فيصلہ کيا گيا ہے اور اس کي قيمت 108 روپے 16 پيسے في ليٹر ہوگي. لائٹ ڈيزل کي قيمت 5 روپے 45 پيسے اضافے کے بعد 99 روپے 69 پيسے في ليٹر ہوجائے گي. ہائي اوکٹين 8 روپے 94 پيسے اضافے سے 135 روپے 81 پيسے کا ہوگا جبکہ مٹي کا تيل 5 روپے 29 پيسے مہنگا کرديا گيا ہے اور اس کي نئي قيمت 101 روپے 69 پيسے في ليٹر ہوگي. |
لاہور…مسلم ليگ ن کے صدر مياں نوازشريف کا کہنا ہے کہ کراچي ميں حالات پر کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے بس کي بات نہيں ،امن و امان کے لئے ميں جہوري غير جانبدارانہ سيٹ اپ کي ضرورت ہے. يہ بات انہوں نے جيو نيوز کے نمائندے محمد عاصم نصير سے خصوصي گفتگو کرتے ہوئے کہي،مسلم ليگ نون کے صدر مياں نوازشريف ليگي ايم اين اے شيرين خان کے گھر ان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خواني کے لئے گئے جہاں انہوں نے بہاول پور صوبہ بنائے جانے پر زور ديا اور اسے بہاول پور کے عوام کا حق قرار ديا.جيو نيوز سے خصوصي بات چيت کرتے ہوئے نواز شريف کا کہنا تھاکہ چيف جسٹس نے کراچي کيس پر کئي اہم معاملات پر وفاقي حکومت کوايکشن کيلئے کہاليکن وفاقي حکومت کي طرف سے کوئي ايکشن نہيں لياگيا،اب حالات سب کے سامنے ہيں نوازشريف کا کہنا تھاکہ کچھ سال پہلے بھتہ خوري اورنوگوايرياکاکبھي نہيں سناتھا مگر موجودہ حالات افسوسناک ہيں. |
کراچي… لياقت آباد ميں متحدہ قومي موومنٹ کے کارکنوں کي نماز جنازہ سے قبل مہاجر صوبہ تحريک کے کارکنوں نے پمفلٹ اٹھاکر مظاہرہ کيا اور مہاجر صوبہ بنانے کے حق ميں نعرے بازي کي.نماز جنازہ سے قبل مہاجر صوبہ تحريک کے نام سے کھلا خط تقسيم کيا گيا جس ميں لکھا تھا کہ مہاجر قوم کو پاکستان کي جنگ لڑني ہوگي،، مہاجروں کو نقصان پہنچايا جارہا ہے جس کے لئے مہاجروں کو اپني بقاء اور حفاظت کے لئے کام کرنا ہوگا، اگر مہاجر چاہتے ہيں ان پر حملے نہ ہوں تو مہاجر صوبے کے قيام کے لئے باضمير کردار ادا کريں، خط ميں يہ بھي لکھا گيا ہے کہ وہ دشمن قوتوں کو باور کرانا چاہتے ہيں کہ اگر وہ مہاجر صوبے ميں رہنا چاہتے ہيں تو انہيں خوش آمديد کہا جائے گا |
کراچي … عوامي نيشنل پارٹي سندھ کے صدر سينيٹر شاہي سيد نے گزشتہ رات سے اب تک ہونے والے تمام واقعات کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم جبر ،زيادتي کي پہلے بھي مذمت کي تھي اور آئندہ بھي کريں گے. اے اين پي کے جاري کردہ بيان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردي کسي بھي صورت ميں ہو اس کي مذمت کرتے ہيں، بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان نہيں درندے ہيں، عوامي نيشنل پارٹي کي تاريخ قربانيوں سے بھر ي پڑي ہے عدم تشدت ہي ہمارا اسلحہ ہے جس سے ہم نے وقت کے ہر جابرکا مقابلہ کيا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر پر بڑے پيمانے پر چھاپوں، رہنماو?ں اور کارکنان کي گرفتاريوں کے بعد اب قانون نافذ کرنے والوں کا اصل امتحان شروع ہوگا، کراچي کے امن کي خاظر خون کے کڑوے گھونٹ پي رہے ہيں. ان کاکہنا ہے کہ شہر بھر ميں قائم نو گو ايرياز کا خاتمہ اب يقيني بنانا ہوگا بصورت ديگر ہم اپنا فيصلہ کرنے ميں آزاد ہوں گے، جے آئي ٹي رپورٹس کي روشني ميں کراچي کا امن تباہ کرنيوالے اصل ذمہ داران کو گرفتار کيا جائے. |
جوہانسبرگ…اين جي ٹي…جنوبي افريقہ کے پہلے سياہ فام صدر اور نوبل امن انعام يافتہ نيلسن منڈيلاکي ہزاروں دستاويزات،ناياب تصاوير اور وڈيوز آن لائن پيش کردي گئي ہيں.نيلسن منڈيلا فاؤنڈيشن کے تحت 2ہزارسے زائد يادگاري دستاويزات ڈيجيٹل آرکائيو کي شکل ميں پيش کي گئيں جن ميں انکے اولين دور کي تصاوير سے ليکرجيل ميں گزارے گئے27سالہ دور ميں لکھي گئي ڈائريز کے اوراق شامل ہيں.93سالہ نيلسن منڈيلا کي زندگي کے مختلف ادوار کي عکاسي کرتي اس ڈيجيٹل آرکائيور ميں ناياب خطوط،ڈائرياں،تصاوير،انٹرويوز،وڈيو ز اور فيملي سميت دوستوں کي آراء پر مبني کلپس بھي موجود ہيں جنہيں اب دنيا بھر ميں منڈيلا کے مداح ديکھ،سن اور پڑھ سکتے ہيں. |
کراچي…زمين سے اظہار محبت کيلئے دنيا بھر کي طرح پاکستان ميں بھي اضافي لائٹيں بند کر کے توانائي بچانے کا عہد کيا گيا .جيو کے دفاتر ميں بھي کارکنوں نے اضافي بتياں بجھا کر ايک گھنٹے اضافي بتياں بجھا کر اور شمعيں روشن کر کے توانائي بچانے کا عہد کيا .پاکستان ميں ””ارتھ آور ””کا آغاز رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو رہا ہے جو ساڑھے نو بجے تک رہے گا .ارتھ آورکے موقع پراسلام آباد ميں پارليمنٹ ہاو?س اورلاجزکي لائٹس بند کي گئيں ، ايوان صدر،وزيراعظم ہاو?س،وزيراعظم سيکريٹريٹ،سپريم کورٹ ميں بھي لائٹس بند کر دي گئي ہيں .اس کے علاوہ پشاورميں خيبرپختونخوااسمبلي کي تمام لائٹس،پنجاب اسمبلي کي90فيصدلائٹس ،کوئٹہ ميں وزيراعلي? سيکريٹريٹ اوربلوچستان اسمبلي کي لائٹسکوئٹہ ميں وزيراعلي? سيکريٹريٹ اوربلوچستان اسمبلي کي لائٹس،بادشاہي مسجد،مينارپاکستان پرلائٹس ،لاہورميں ايوان وزيراعلي? کي اضافي روشنياں بند کي گئيں.ارتھ آور منانے والوں نے ہرسال اسي جذبے سے ارتھا آورمنانے کا بھي عہد کيا . |
گجرات()پنجاب پولیس نے محکمانہ ترقی کے لیے مورخہ یکم اپریل 2012کو ہونے والی ڈی پی سی عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ نے مورخہ6اپریل 2012تک روک دی ہے یکم اپریل 2012کو محکمانہ ترقی دینے کے لیے ڈی پی سی کا اجلاس ہونا تھا مگر ہائی کورٹ پولیس آفیسرز اگلے گریڈ میں ترقی پا جائیں گے ترقی کے منتظر پولیس والے اب چھ اپریل تک انتظار کریں گے ۔
گجرات()تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار میں مظفر حسین اور محمد جاوید وغیرہ نے ملک اعجاز احمد کی ملکیتی اراضی14کنال6مرلہ میں سے ساڑھے تین کنال میں زیر کاشت فصل تارا میرا اراضی پر قبضہ کرنے کی نیت سے کاٹ لی صدر سرائے عالمگیرپولیس نے ملک اعجاز احمد کی رپورٹ پر نامزد ملزمان محمد جاوید وغیرہ کے خلاف مقدمہ فصل چوری کرنے کا درج کرلیا اور مقدمہ کے تفتیشی تھانیدار افتخار نے نامزدملزمان میں سے دوملزمان مظفر حسین اور محمد جاوید گرفتا کرکے تھانہ میں بند کردیا جوکہ مقامی ڈی ایس پی سرکل نے سابقہ ایم پی ا ے کے کہنے پر دونوں ملزمان کو اسی وقت اے ایس آئی افتخار احمد کو چھوڑنے کا حکم دیدیا جبکہ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر نے مقدمہ درج ہوتے ہوئے پہلی ضمنی میں دوملزمان کوگنہگار قرار دیدیا اورملزمان چھوڑدئیے گزشتہ روز ڈی پی او گجرات نے مقدمہ کے تفتیشی افتحار احمد ، ڈی ایس پی سرکل نصر اللہ وڑائچ اور ایس ایچ او ملک عدنان انسپکٹر کو مقدمہ کی انکوائری کے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کرکے ڈی ایس پی سرکل کو ملزم چھوڑنے کے بارے میں بیان قلمبند کیے اور تفتیشی تھانیدار سے بھی مقدمہ میں ملزمان گنہگار ہونے کے بارے میں پوچھاگیا دوران انکوائری ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او کے درمیان شدید قسم کی جملہ بازی تلخ کلامی بھی ہوئی ہے ۔
گجرات ( کرائم رپورٹر )رحمانیہ پولیس نے جی ٹی روڈ دیونہ منڈی کے قریب کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والی آٹھ سالہ ثمرن کا مقدمہ متوفیہ کے والد محمد عمر کی رپورٹ پر کار نمبری 0912 ایل زیڈ ڈی کے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ہے جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
رياض … امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے ايراني قيادت کو پيشکش کي ہے کہ وہ متنازعہ ايٹمي پروگرام کا پر امن حل تلاش کرنے کيلئے مذاکرات کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے. سعودي دار الحکومت رياض ميں اپنے سعودي ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امريکي وزير خارجہ نے کہا کہ شام کي بگڑتي ہوئي صورتحال سے لگتا ہے کہ صدر بشار الاسد اپنے عہدے پر نہيں رہ پائيں گے، اس لئے وہ مزيد خون خرابہ روکنے کيلئے اپنا عہدہ چھوڑ ديں. سعودي وزير خارجہ شہزادہ سعود الفيصل نے بتايا کہ ہليري کلنٹن کي خليجي ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات انتہائي مثبت رہي. انہوں نے خونريزي روکنے کيلئے شامي عوام کو مسلح کرنے کا مطالبہ کيا،اس سے قبل امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے رياض ميں سعودي فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کي . |